ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں گروہی تصادم ۔ چاقو زنی میں دو افراد زخمی

کاروار میں گروہی تصادم ۔ چاقو زنی میں دو افراد زخمی

Mon, 30 Oct 2023 19:41:25    S.O. News Service

کاروار 30 / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے ہائی چرچ روڈ پر ڈالوین ہوٹل کے پاس رات کے وقت دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں چاقو زنی کی وجہ سے دو لوگ زخمی ہوگئے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ شہر کے کالسواڈا اور شیرواڈا علاقے کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں ایک نوجوان نے دو لوگوں کو چاقو گھونپ دیا اور دوسرے لوگوں کو چاقو سے دھمکانے لگا ۔ اس واردات کی اطلاع ملنے پر سرکل پولیس انسپکٹر رمیش ہوگار کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر چاقو بردار نوجوان وہاں سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے چاقو زنی سے زخمی نوجوانوں کو علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کروایا اور تصادم میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ تصادم میں ملوث بعض نوجوان انہیں سیاسی پشت پناہی حاصل رہنے کا دعویٰ بھی کر رہے تھے ۔ 

    شہری پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مفرور ملزمین  کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے ۔ 


Share: